تھر کا ایک اور نومولود دم توڑ گیا؛ ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی
تھرپارکر: تھرپارکر میں قحط سالی سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ مٹھی میں ایک اور نومولود جان سے گیا ۔ قحط سے دم توڑجانے والے بچوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ۔
مٹھی کے سول اسپتال میں زیرعلاج نومولود قحط سالی کا شکار ہوگیا ۔ جس کے بعد تھرپارکر میں اڑتیس دن کے دوران دم توڑجانے والے بچوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ۔
مٹھی کے سول اسپتال میں اب بھی پینتالیس بچے زیر علاج ہیں ۔ جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔ جبکہ ڈیپلو اسپتال میں سات ، چھاچھرو کے اسپتال میں پندرہ ، ننگرپارکر کے اسپتال میں نو اور اسلام پور میں گیارہ بچے اب بھی زیرعلاج ہیں ۔ سماء
style
positive
تبولا
Tabool ads will show in this div