لاہور : پی ٹی آئی کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ خطے کي خوشحالي ميں ديوار کھڑي کرنے کي کوشش کي، کبھی واہگہ سے آلو، ٹماٹر، جب کہ چمن اور طورخم سے دہشت گرد بھيجتا ہے
اڈا پلاپٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ پلس سے خطاب میں سینیر لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نرنیدرمودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’مودی سرجیکل اسٹرائیک کی حماقت نہ کرنا اگر تم نے ایسی غلطی کی تو پاکستان کی سات لاکھ فوج نہیں بلکہ 20کروڑ عوام تمہارا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم اور مودی کی سوچ کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملادیں گے، بھارت نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ،بھارت واہگہ بارڈر سے آلو ٹماٹر اور طور خم سے بلوچستان میں دہشتگرد بھیجتا ہے،مودی کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے ۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاني روکا گيا تو پاکستان خاموش تماشائي نہيں بنے گا، تاہم کارکنوں کو ایک اور معرکے کی تاریخ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محرم کے بعد عمران خان کي نئي کال کا انتظار کرو۔ سماء