سرجیکل آپریشن عمران خان کے جلسے کو روکنے کیلئے کیا گیا

Pti Jalsa Sheikh Rasheed Speech Lhr 30-09 لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل آپریشن عمران خان کے جلسے میں لوگوں کو شرکت سے روکنے کیلئے کی،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم جب ان کیخلاف نکلتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ حملہ ہو جائے گا۔ اڈا پلاٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز اور شہباز شریف جیسا چور اور ڈاکو نہیں دیکھا، خان صاحب روز روز ہم بھی آکر تھک گئے،آر کرو یا پار کرو، مودی اور نواز شریف سرکاری کی اہلیت ایک جیسی ہے، جب آدمی بیمار ہوتا ہے تو اپنی ماں،باپ،بہن،بھائی کو فون کرتا ہے، نوازشریف نے آپریشن پر جانے سے پہلے مودی کو فون کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے سرجیکل آپریشن کا دعویٰ کیا، مگر اپنا قیدی چھوڑ کر چلے گئے، یہ سرجیکل آپریشن پی ٹی آئی کا 30ستمبر کے جلسے کو روکنے کیلئے کیا گیا، اجمل قصاب کا پتہ بھی نواز شریف نے بھارت کو دیا تھا، ہم جب ان کیخلاف نکلتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ حملہ ہوجائے گا، شک ہے یہ را سے ملے ہوئے ہیں،انہیں پہلے خبر کیسے ہوتی ہے۔ ایک موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواتین بیٹھی ہیں ورنہ آج نواز شریف کا کام تمام کردیتا، خطاب میں شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ افسوس میں نے بلو رانی کو شہزادہ بنانا چاہا، میں نے اسے کہا اپنے باپ کی بات پر نہ جانا، اپنی ماں اور اپنے نانا کے نقش قدم پر چلنا، انقلاب کیلئے خون چاہیے تو سب سے پہلے میرا خون حاضر ہے۔ کھلاڑیوں کا جوش بڑھاتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آپ حکم دیں تو جاتی امراء کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں، نواز شریف سے آپ کی جان نہ چھوٹی تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، 5خاندان اور ان کے 30بیٹے ملک کو لوٹ رہے ہیں، سچا لیڈر مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے، نواز شریف میں اصلی کشمیری ہوں تم نقلی کشمیری ہو، آپ نے اڑی واقعہ پر کیبنٹ بلائی، کوئی مذمت نہیں کی، راحیل شریف عوام قومی دولت لوٹنے والوں کیخلاف نکلے ہیں، اسپیکر نے نواز شریف کا کیس بھیجنے کے بجائے عمران خان بھیج دیا۔ ایک بار پھر تقریر میں سسپنس پیدا کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بس۔۔!! تھوڑا انتظار کرو، کلیجہ پھٹے گا اور نیاز بٹے گی، میری خواہش تھی ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں، لیکن لگتا ہے اللہ عمران خان کی بہتری چاہتا ہے، وہ لوگ اپنی ڈیڑھ ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر بیٹھ گئے، ہماری فوج 12،12سال سے محاذ جنگ میں ہے، پاک فوج کی قیادت ایک عظیم سپہ سالار کے ہاتھ میں ہے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو ہندوستان میں کلمہ طیبہ گونجے گا۔ سماء

IMRAN KHAN

RAIWAND

surgical strike

Tabool ads will show in this div