پہاڑوں پربرف،بالائی علاقوں میں برسات،سردہواؤں کاپاکستان کیجانب رخ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد  :  بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گر گیا ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

بالائی علاقوں میں جاڑا آیا اور سردی لے آیا، محکمہ موسمیات نے برفباری کی بھی نوید سنا دی۔ اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں گہرے بادل چھائے ہیں اور وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین موسمیات کہتے ہیں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید ابر کرم برسے گا جبکہ بالائی پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں بھی بارش کی توقع ہے۔

بارش کا یہ سلسلہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان تک پھیلنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں بھی چند مقامات پر بارش ہوگی۔ آج صفر ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ قلات ملک کا سرد ترین مقام رہا جبکہ ہنزہ، کالام اور استور میں پارہ  دو ڈگری پر پہنچ گیا ہے۔ سماء

میں

علاقوں

Tabool ads will show in this div