پاک فضائیہ قوم کی توقعات کیمطابق بھارت کومنہ توڑجواب دیگی

Sep 30, 2016
Air Chief Marshal Speech Qta Vo 30-09 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/Air-Chief-Marshal-Speech-Qta-Vo-30-09.mp4"][/video] کوئٹہ : سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، پاک فضائیہ کی مشرقی اور مغربی سرحد پر گہری نظر ہے۔ کوئٹہ میں پاک فضائیہ کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ مشرقی اور مغربی سرحد پر پاک فضائیہ کے شاہنیوں کی گہری نظر ہیں، حالات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کیلئے مکمل چوکس اور تیار ہیں، فضائیہ کا جواب قوم کی توقعات کے مطابق ہوگا۔ اس موقع پر بلوچستان کے عوام کا ذکر کرتے ہوئے سہیل امان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اپنے آخری ایام بلوچستان میں گزارے، بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں، قومی ایام کی تقاریب میں بھر پور شرکت کرتے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں ترجیحی بنیاد پر فضائیہ میں بھرتی کر رہے ہیں۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نے بھی شرکت کی۔ سماء

Air Chief Sohail Aman

Aggression

Tabool ads will show in this div