ایاز صادق کی کامیابی کیخلاف عمران کی درخواست، ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہ ہوسکی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں ريکارڈ کی جانچ پڑتال نہ ہوسکی، ريکارڈ کی عدم دستيابی کے باعث پيدا ہونیوالی صورتحال پر ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن ایک دوسرے سے الجهتے رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 122 سے مسلم ليگ ن کے رہنما سردار اياز صادق کی کاميابی کیخلاف ريکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے اليکشن کميشن نے فريقين کو نوٹس جاری کئے، جانچ پڑتال کیلئے ريکارڈ نہ پہنچا تو دونوں جماعتوں کے کارکنان ايک دوسرے سے الجھ پڑے۔

تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے انتظامیہ پر جانبداری کا الزام لگایا جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان مخالفین کے رویے سے ناخوش نظر آئے، الیکشن کمیشن کے نمائندے کے مطابق ریکارڈ کی جان پڑتال کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سماء

عمران

akram

october

Tabool ads will show in this div