کراچی میں فائرنگ، ایک اہلکار شہید، ایک شدید زخمی

Police Attcak Ex 30-09

کراچی : منظور کالونی کے قریب ٹارگٹ کلرز کے ساتھیوں نے پیشی سے واپس آتے 2 ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، حملے میں ایک اہل کار شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا، ملزمان دونوں ٹارگٹ کلرز کو چھڑا کر فرار ہوگئے

سماء کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی کے قریب پولیس اہل کار ٹارگٹ کلرز کو پیشی سے واپس لارہے تھے کہ گھات لگائے ٹارگٹ کلرز کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق فائرنگ سے حملے میں 2 اہلکار رفیق اور دائم شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں رفیق دم توڑ گیا، دائم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے، ٹارگٹ کلرز ساتھیوں کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔

ترجمان سندھ پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اہلکار ملزم امتیاز اور عبدالمالک کو عدالت سے واپس لارہے تھے کہ ملیر ندی کے قریب 2 ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، حملہ آور فرار ہوتے وقت اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تاہم کچھ فاصلے پر جاکر ملزمان نے اسلحہ راستے میں پھینک دیا۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار رفیق کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جبکہ دائم کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

حملے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں جگہ جگہ ناکے لگا دیئے گئے ہیں، وقوعہ کے بعد آئی جی سندھ نے متعلقہ ڈی آئی جی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

فرار ملزمان امتیاز اور مالک کو 20 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جو ہیڈ کانسٹیبل یوسف لودھی کے قتل میں ملوث ہیں، ملزمان کا انسداددہشت گردی منتظم عدالت سے 10 روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا، ملزمان کو 10 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت لایا گیا تھا۔ سماء

INTELLIGENCE

POLICEMEN

KARACHI OPERATION

Attack on Police

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div