آرمی چیف کےفضائیہ سےمتعلق بیان کوغلط اندازمیں پیش کیاگیا،آئی ایس پی آر

اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے افواج کو پاک افغان سرحد پرکسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جوابی کارروائی کے لئے کسی کی اجازت کا انتظار نہ کیا جائے۔

دوسری طرف آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ سے متعلق جنرل کیانی کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاک فوج سے کہا ہے کہ افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں حملہ آور کوئی بھی ہو فوری طور پر جوابی کارروائی کی جائے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کا فیصلہ فوری کیا جائے اور مزید کسی ہدایت کا انتظار نہ کیا جائے۔

آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

ادھر آئی ایس پی آر سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز جنرل کيانی نے کہا تھا کہ اگر پاک فضائیہ بھی شامل ہوتی توجوابی کارروائی موثر ہوتی مگر اس معاملے میں پاک فضائیہ کی کوئی غلطی نہیں تھی کیونکہ متاثرہ چوکیوں کے ساتھ رابطہ ٹوٹنے اور کور ہیڈ کوارٹر اور جی ایچ کیو سمیت مختلف سطحوں پرصورتحال واضح نہ ہونے کی وجہ سے بروقت فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ سماء

چیف

ایس

پی

آرمی

بیان

faith

comedian

Tabool ads will show in this div