چین سے مضبوط تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزوہے: نواز شریف

بیجنگ: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کےساتھ مضبوط اقتصادی وتجارتی شراکت داری چاہتا ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ مضبوط تعلقات کاعکاس ہے۔

یہ بات انہوں نے بیجنگ میں اپنے ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ  تعلقات اورخطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ 

نوازشریف نے چینی وزیراعظم سے کہا کہ پاکستان آپ کے دورے کا منتظر ہے۔ چین کیساتھ مضبوط تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔   ان کا کہنا تھا پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتاہے.

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا  آپ کے دورے سے بے حد خوشی ہوئی۔ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ 

پاکستانی وزیر اعظم کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورے سے اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگی۔ سماء    

Bhutto

Tabool ads will show in this div