سندھ حکومت میں تبدیلی کاامکان،لندن میں رہنماؤں کی اہم بیٹھک سجےگی

اسٹاف رپورٹ


کراچی  :  سندھ حکومت میں تبدیلیوں پر غور کیلئے پیپلز پارٹی کے اہم رہنما لندن میں سرجوڑکربیٹھیں گے، ملاقات میں وفاقی حکومت سے تعلقات کا ازسرنو جائزہ  بھی لیاجائےگا۔

سندھ حکومت میں تبدیلی کی خبریں زور پکڑنے لگیں، تھر میں غذائی قلت سے ہلاکتوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے اندروںی حلقوں کی جانب سے سندھ حکومت پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو لندن طلب کرلیا ہے، جہاں قیادت سر جوڑ کر بیٹھے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چند روز سے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبریں زیرگردش ہیں، مختلف حلقوں کی جانب سے قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، آغا سراج درانی اور منظور وسان کے نام لیے جارہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو بھی  سندھ میں نئی قیادت سامنے لانے کے حق میں ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی میں قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی سوچ بچار نہیں کی جارہی ہے۔ سماء

میں

کی

dharna

سندھ

Video

parliament

commodities

Tabool ads will show in this div