کراچی،رینجرزکی کارروائی،3ملزمان گرفتار،اینٹی ایئرکرافٹ گن بھی برآمد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی  :  کراچی میں رینجرز نے امن دشمنوں کی سازش ناکام  بنادی۔ اولڈ سٹی ایریا میں چھاپہ مارکر تین ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

رینجرز اہل کاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہازوں کو نشانہ بنانے والی بندوقیں، لائٹ مشین گن، 7 رائفلیں، آوان بم اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرکے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز نے خفیہ اطلاع پر۔ رنچھوڑ لائن کے علاقے میں چھاپہ مارا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پانی کی ٹنکی میں چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔  ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ان ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سماء

برآمد

siraj