پاکستانی فنکاروں پر پابندی
ممبئی : بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسو سی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر باضابطہ پابندی لگادی۔
بھارتی انتہاء پسند سوچ کھل کر سامنے آگئی، پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پابندی عائد کردی گئی۔
بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں اور پروڈکشن اسٹاف کو آئندہ بھارتی فلموں میں کام نہ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے پر پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد علی ظفر، فواد خان، ماہرہ خان، ماوریٰ حسین، راحت فتح علی خان سمیت دیگر پاکستانی فنکار وطن واپس آگئے۔ سماء