آرمی چیف جنرل راحیل وزیرستان پہنچ گئے،ترقیاتی کاموں کاجائزہ

ویب ایڈیٹر امبرین:


میران شاہ  :  آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سنیٹرل ٹریڈ کوریڈور شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان پہنچ  گئے، آرمی چیف جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ سنیٹرل ٹریڈ کوریڈور شاہراہ کا افتتاح کریں گے۔ یہ شاہراہ آرمی انجینیر کور نے فاسٹ ٹریک پر تیار کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کم وقت میں سڑک کی تعمیر پاک فوج کےانجینیروں کا کارنامہ ہے، وزیرستان آمد پر آرمی چیف جوانوں اور افسروں سے بھی ملاقات کریں گے، وزیرستان آمد پر چیف کو آپریشن ضرب عضب پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

 

وزیرستان میں جاری پاک فوج کے منصوبے:

 

آرمی چیف آج جس سڑک کا افتتاح کریں گے وہ  700 کلومیٹر طویل ہے،  سینٹرل ٹریڈ مارک کوریڈور کا یہ 700 کلومیٹر طویل ٹکڑا ،ڈیرہ اسمعیل خان کو بنوں، ٹانک اور وانا سے ہوتے ہوئے، انگور اڈے سے ملائے گا۔

 

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ سڑک اس علاقے میں ’’گیم چینجر‘‘ ثابت ہوگی،  اس سڑک سے نہ صرف علاقے میں تجارت کو فروغ ملے گا، بلکہ مقامی لوگوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ اس کے علاوہ یہ سڑک سفر کی بہترین سہولت بھی فراہم کرے گی۔ سماء

human rights

ceo

missiles

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div