پکنک منانے والوں کو موت مل گئی، فارم ہاؤس پر ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے علاقے ملیرکینٹ میں فارم ہاؤس کے تالاب میں ڈوبنے سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے ملیر کینٹ میں چوکی نمبر دو کے قریب فارم ہاؤس میں گلشن اقبال کے بیس سے زائد دوست ہفتے کی رات پکنک کے لئے آئے تھے، اس دوران دو نوجوان پندرہ فٹ سے زائد گہرے تالاب میں ڈوب گئے، جنہیں دیگر دوستوں نے نکالنے کی کوشش کی۔ تاہم دونوں نوجوان تالاب میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔ سماء