یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان

petrol-nosal-640x384

اسلام آباد: ملک بھر میں یکم اکتوبر 2016 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 80 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

اسکے علاوہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ سماء

pm approval

Tabool ads will show in this div