شریف میڈیکل سینٹر کی اسٹوڈنٹس،عملےکوفارغ کرنیکی دھمکی

sharif-medical-city لاہور : پی ٹی آئی مارچ میں شرکت سے روکنے کیلئے شریف میڈیکل سینٹر کے منتظم اعلیٰ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اور عملے اور اسٹوڈنٹس کو پی ٹی آئی مارچ میں شرکت سے روکنے کیلئے ملازمت سے نکالنے کی باضابطہ دھمکی دے دی۔ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت اور شریف فیملی پر دباؤ بڑھانے کیلئے رائے ونڈ کی جانب مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں تو کارکنان کے جذبے بھی ڈھاٹے مار رہے ہیں۔ رائے ونڈ مارچ کی تاریخ قریب آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی آئے روز وزیراعظم کے احتساب اور الزامات سے متعلق نئے بیانات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ موجودہ صورت حال اور مارچ کو ناکام بنانے کیلئے شریف میڈیکل سینٹر کی جانب سے انوکھا اعلان منظر عام پر آیا ہے، شریف میڈیکل سینٹر کے اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو مارچ میں روکنے اور پی ٹی آئی کا ساتھ دینے سے روکنے کیلئے شریف میڈیکل سینٹر نے نوکریوں سے نکالنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو مندرجہ دھمکیوں سے بھرا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ اسٹاف اور اسٹوڈنٹس کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت یا اس سے وابستہ گروپ کا حصہ نہ بنے۔ کسی بھی سیاسی جماعت یا ان کے امیداوار کیلئے کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کی سیاسی انتظامیہ یا مہم میں شرکت سے گریز کیا جائے۔ کسی بھی سیاسی جماعت یا امیداوار کے حق میں ووٹ نہ ڈالا جائے۔ سیاسی جماعت کی انتخابی مہم یا اس کے مخالفین کی انتخابی مہم کیلئے کام نہ کیا جائے۔ اپنی پراپرٹی، وقت، خدمات یا کچھ بھی کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے مختص نہ کی جائے۔ گاڑیوں پر ایسی کوئی بمپر اسٹیکرز نہ لگائے جائیں، جس سے کسی سیاسی وابستگی کا اظہار ظاہر ہو۔ ایسے کپڑوں اور پہناؤں سے بھی گریز کیا جائے جس سے آپ کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو۔ سیاسی جماعت سے متعلق بنائے گئے سوشل میڈیا فیس بک اور ٹوئٹرز پر ان اکاؤنٹس کو فولو نہ کیا جائے۔

RAIWAND

PTI's Raiwind March

Sharif Medical City

termination of students

Tabool ads will show in this div