پیپلزپارٹی بھی ن لیگ حکومت کیخلاف میدان میں آگئی

ویب ایڈیٹر

حیدر آباد : پیپلزپارٹی بھی ن لیگ حکومت کیخلاف کھل کر میدان میں آگئی، رضا ربانی کہتے ہیں کہ نجکاری کیکلاف متحدہ اپوزیشن شاہراہ دستور پر دھرنا دے گی، عمران خان اور طاہر القادری کا تعلق ممی ڈیڈی گروپ سے ہے۔

حیدرآباد میں پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی نجکاری منظور نہیں، سینیٹ کی متحدہ اپوزیشن نجکاری کیخلاف شاہراہ دستور پر دھرنا دے گی، نواز لیگ سرمایہ داروں اور اشرافیہ کی جماعت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان، طاہر القادری کا تعلق ممی ڈیڈی گروپ سے ہے، اداروں کی نجکاری کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ سماء

universities

Tabool ads will show in this div