نوجوان کھلاڑی کو محنت کا پھل مل گیا
دبئی : آئی سی سی کی تازہ ٹی 20 رینکنگ میں عماد وسیم نے 33 درجے ترقی کرکے پہلی بار ٹاپ فائیو میں جگہ بنالی، بلے بازوں میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں نہ پہنچ سکا، بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں، بولنگ میں عمران طاہر کا پہلا نمبر ہے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا، عماد وسیم کی ٹی 20 رینکنگ میں لمبی چھلانگ، 33 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، انہوں نے کیریبینز انڈيز کیخلاف سیریز میں 9 شکار کئے۔
ٹاپ 10 بلے بازوں ميں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا، پہلی پوزیشن ویرات کوہلی کے پاس ہے، جنوبی افریقا کے عمران طاہر بولرز میں پہلے نمبر پر ہیں۔ سماء
WestIndies
t20 ranking
تبولا
Tabool ads will show in this div