کپتان نے طبل جنگ بجادیا
لاہور : کپتان نے بھی طبل جنگ بجادیا، الیکشن کمیشن کو خبر دار کردیا کہ مجرموں کو جتنا بچانا تھا بچالیا، اب اگر 11 اکتوبر کے بعد کوئی تاریخ دی گئی تو ہم بھی تاریخ دے دیں گے۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ 30 تاریخ کو عوام اداروں کو بتائیں گے حق کیسے لینا ہے، اداروں کو سانپ سونگھا ہوا ہے، ابھی تک انصاف نہیں ملا، الیکشن کمیشن نے پہلے ہی لمبی تاریخ دیدی، 11 اکتوبر کے بعد اگلی تاریخ ملی، تو پھر ہم بھی تاریخ دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ انصاف دینے کے بجائے مجرموں کو بچایا جارہا ہے، 2013 الیکشن میں 22 پارٹیوں نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کیا، سماعت شروع کرنے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کپتان بولے کہ نواز شریف کرپشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پاناما پیپرز میں الزامات نہیں ثبوت ہیں، وزیر داخلہ سے کہتا ہوں سپریم کورٹ کو تحفظ دیں، کچھ پتہ نہیں کہ ڈنڈے والے سپریم کورٹ پہنچ جائیں۔ سماء