پی ٹی آئی کارکن آپس میں الجھ پڑے

Pti Phadda New Khi Ex 28-09

کراچی : کراچی سے پی ٹی آئی کے قافلوں کی روانگی کے موقع پر بدنظمی ہوگئی، کارکنان نے ریلی کو روک لیا۔

کراچی سے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے قافلوں کی روانگی شروع ہوگئی، شارع فیصل پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مناسب انتظام نہ ہونے پر ریلی کو روک لیا۔

کارکنان نے شکایت کی کہ ہمیں بسوں میں نہیں بٹھایا جارہا، گاڑیوں کا کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا، اس موقع پر کارکنان آپس میں ہی الجھ پڑے۔

حلیم عادل شیخ نے کارکنوں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کارکنان کو لے کر جائیں گے، توقع سے زیادہ کارکنان جمع ہوگئے، اندازہ نہیں تھا کہ اتنے کارکنان آجائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی سے تحریک انصاف کا قافلہ رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے عارف علوی، حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں روانہ ہوگیا۔ سماء

IMRAN KHAN

Raiwind march

Panama

Workers unhappy

Transport Shortage

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div