عمران خان کا پاناما لیکس سے متعلق نیا اعلان

imran

لاہور : عمران خان نے پاناما لیکس پر بھرپور عدالتی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کرینگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے زمان پارک میں وکلاء کی ٹیم سے مشاورت کی جس میں وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کپتان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے، کرپشن سے متعلق تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھیں گے، امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کی وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کردیئے تھے۔ سماء

IMRAN KHAN

Panama

PM Disqualification

Lawyers Meeting

Tabool ads will show in this div