وفاقی وزراء نے عمران کے مطالبے کو فوج کیخلاف سازش قرار دیدیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : عمران خان کی جانب سے دھاندلی کی تحقيقات کيلئے جوڈيشل کميشن ميں آئی ايس آئی اور ايم آئی کی شموليت کے مطالبے کو حکومتی وزراء نے فوج کیخلاف سازش قرار دے ديا، وفاقی وزير احسن اقبال کہتے ہيں عمران خان فوج کو سياست ميں ملوث کرنا چاہتے ہيں۔
عمران خان کی رحیم یار خان میں تقریر کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزير منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹی تھی، ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر معاملے کے حل کا کہا، عمران خان اقبال کے شاہین کے پی کے میں پیدا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کمیشن کا مطالبہ پہلے دن ہی مان لیا تھا، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر اور غیر منطقی ہے، عمران خان فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ سماء