سارک کانفرنس سے متعلق بھارتی افواہیں مسترد
اسلام آباد : مودی سرکار نے پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا، دیگر ممالک کی عدم شرکت کی افواہیں دفتر خارجہ نے مسترد کردیں۔
سفارتی محاذ پر بھی ناکامی نے بھارت پر بوکھلاہٹ طاری کردی، مودی جی نے سارک سربراہ کانفرنس سے ہی راہ فرار اختیار کرلی، بھارت نے علاقائی ترقی بھی داؤ پر لگادی، بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
مزید جانیے : بھارت بھاگ نکلا،پاکستان کاسامناکرنےسےانکاری مودی کی معذرت
بھارت نے سارک کانفرنس کے حوالے سے افواہیں بھی پھیلانا شروع کردیں، افواہوں کو دفتر خارجہ نے گمراہ کن قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، افغانستان اور بھوٹان کی عدم شرکت سے متعلق خبریں غلط ہیں۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں سارک کانفرنس کے خلاف افواہیں را کا پروپیگنڈا ہوسکتا ہے۔ سماء