سابق اسرائیلی وزیراعظم شمعون پیریز چل بسے

 1a

مقبوضہ بیت المقدس : سابق اسرائیلی وزیراعظم اور صدر شمعون پیریز 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمعون پیریز 2 ہفتے قبل فالج کے حملے کا شکار ہوئے تھے، منگل کو ان کی حالت اچانک بگڑنے سے قبل ان کی صحت میں بہتری دیکھی گئی تھی، تاہم وہ گزشتہ رات انتقال کرگئے۔

1

شمعون پیریز 2 بار اسرائیل کے وزیراعظم اور ایک بار صدر کے عہدے پر فائز رہے تھے، ان کا شمار ان اسرائیلی سیاستدانوں کی نسل سے ہوتا تھا جو 1948ء میں اسرائیل کے قیام کے وقت موجود تھے، وہ اسرائیل کے خفیہ جوہری پروگرام کے بانی بھی تھے۔

فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے میں ان کے کردار پر فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے ہمراہ انہیں 1994ء میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ اے پی پی

Tabool ads will show in this div