سندھ میں قیادت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں،شرجیل میمن

اسٹاف رپورٹ


کراچی  :  تھر میں روزانہ بچے دم توڑ رہے ہیں لیکن سندھ حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے، وزیراطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں تھر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، میڈیا دوسرے علاقوں میں بچوں کی اموات کو بھی سامنے لائے۔ صوبائی وزیر نے صوبے میں تبدیلیوں کا امکان مسترد کر دیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سندھ میں سب کچھ ٹھیک قرار دیا کہتے ہیں تھرمیں اموات پیپلزپارٹی کے دور سے پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، موجودہ حکومت کی کوششوں سے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پورے ملک میں روزانہ چھ سو بچوں کی اموات ہوتی ہیں میڈیا انہیں بھی اجاگر کرے۔ کراچی میں بدامنی سے متعلق سوال آیا تو شرجیل میمن بولے شہر کے حالات قابو میں ہیں۔

صوبائی وزیر نے سندھ حکومت میں تبدیلی کی خبروں کو بھی افواہ قرار دیدیا، شرجیل میمن کہتے ہیں پیپلزپارٹی کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی رہی ہیں، پارٹی کام نہ کراتی تو اسے صوبے میں کامیابی بھی نہیں ملتی۔ سماء

میں

کی

کا

سندھ

festival

parliament

Tabool ads will show in this div