بھارت بھاگ نکلا،پاکستان کاسامناکرنےسےانکاری مودی کی معذرت

modi1_650_041614093909 نئی دہلی/ اسلام آباد : امن دشمن بھارت نے امن کی کوششوں پر ایک اور وار کرتے ہوئے سارک کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔ گندے بوسیدہ الزامات پر ضمیر کا بوجھ یا امن کے دشمن بھارت کی نئی چالبازی کے اب ہر فورم پر جنونی بھارت پاکستان کے سامنے سے کترانے لگا، نومبر میں ہونے والی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ بھارتی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشیدہ صورت حال کے پیش نظر بھارتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی یا حکومت کا کوئی بھی نمائندہ سارک کانفرنس میں شریک نہیں ہوگا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس میں صرف بھارت ہی نہیں افغانستان، بھوٹان اور بنگلہ دیش بھی شرکت سے انکار کر سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش،افغانستان اوربھوٹان  سےمتعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے  سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ یہ غلط خبریں ہیں، یہ بھارتی پروپیگنڈا ہوسکتا ہے۔ سماء

ALLEGATIONS

sartaj aziz

BANGLADESH

indian media

Uri Attack

Tabool ads will show in this div