مسیحی خاندان سےتعزیت کیلئےسراج الحق کوٹ رادھاکشن پہنچ گئے

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کوٹ رادھا کشن  :  امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلام تو جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھتا ہے، یہ کیسے لوگ تھے جنہوں نے انسانوں کو زندہ جلا دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوٹ رادھا کشن پہنچ گئے، کوٹ رادھا کشن آمد پر امیر جماعت اسلامی نے بھٹے میں جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، اسلام تو جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھتا ہے، یہ کیسے لوگ تھے جنہوں نے انسانوں کو زندہ جلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ اگر ہم خود سزا دینے لگ جائیں تو معاشرہ نہیں چل سکے گا۔ اس موقع پر سراج الحق نے مسیحی برادری سے بھی ملاقات کی، اور انصاف کے حصول اور اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق یقین دہانی کرائی۔ سماء

ceo

modi

wheat

Tabool ads will show in this div