کینیڈئین اسٹور کی دنیا بھر کے لوگوں کو کام اور زمین کی آفر

Sep 27, 2016
farmer-s-daughter-in-whycocomagh ٹورنٹو : کینیڈا کے جنرل اسٹور نے ملازمت کے شوقین افراد کیلئے جاب کیساتھ کیساتھ زمین کی بھی آفر دے ڈالی، جس کے بعد اسٹور کو ملازمت کیلئے لاکھوں درخواستیں موصول ہوگئیں۔ خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے دور افتادہ جگہ پر قائم فارمرس ڈوٹر کاؤنٹی مارکیٹ کے نام سے قائم اس اسٹور کے مالک نے فیس بک پر جاری اپنے اشتہار میں نہ صرف نوکری بلکہ دو ایکٹر زمین دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ 14-Farmers-Daughter فیس بک پر شائع اشتہار کے بعد اسٹور کے میل باکس پر درخواست گزاروں کی بھرمار ہوگئی۔ اس سے قبل بھی اسی جگہ سے غیر ملکیوں کو جاب اور زمین کی آفر دی گئی تھی۔ اشتہار کے شائع ہونے کے پہلے ہی روز 3،500افراد نے درخواست کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں۔ 920x920 غیر ملکیوں کو آفر دینے سے متعلق اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تعصبانہ تقاریر اور بیانات کی وجہ سے کیا ہے، اگر ٹرمپ صدر بنتا ہے تو غیر ملکیوں کا امریکا میں گزارا مشکل ہوجائے گا، ایسے میں یہ آفر ان لوگوں کیلئے سہنری موقع سے کم نہیں۔ سماء

Cape Breton

Farmer’s Daughter Country Market

Novia Scotia

Job and Land

Tabool ads will show in this div