اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی جیلوں میں 221 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں۔
ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا کی جیلوں میں 221 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ ملائیشیا کی جیلوں میں 221 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان قیدیوں کو عدالتوں کی جانب سے قید کی سزا قانون کے مطابق پوری کرنی ہے۔ قید کی سزا پوری کرنے کے بعد وطن واپس لانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں، کئی پاکستانیوں کو مفت پاسپورٹ فراہم کئے گئے ہیں تاکہ انہیں پاکستان واپس لانے کا بندوبست کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مخیر پاکستانیوں کے تعاون سے 18 قیدیوں کو ایئر ٹکٹ فراہم کئے گئے۔ سماء