محرم الحرم کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

Rangers کراچی : رینجرز اور پولیس نے محرم الحرم کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ رینجرز اور پولیس نے مشترکا طور پر محرم الحرم کے حوالے سے امن و امان کو صورت حال کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹاجا سکے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ 20131712910_samaa_tv1 اجلاس میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جس میں امن و امان کی صورت حال بالخصوص محرالحرم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکا طور پر محرم الحرم کے حوالے سے امن و امان کو صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹاجا سکے۔ سماء

INTELLIGENCE

MUHARRAM UL HARAM

FLAG MARCH

Tabool ads will show in this div