عوام دھرنوں کی سیاست ترک کردیں، مفتی اعظم

Sep 27, 2016

4

تیونسیہ : مفتی اعظم تیونس نے عوام کو بے ہنگم مظاہروں اور دھرنوں کی سیاست ترک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مفتی اعظم تیونس عثمان بطیخ کے دفتر سے جاری پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ احتجاج سے ملک کو نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا لہٰذا عوام اپنی تمام توانائیاں اپنے کاروبار، روز مرہ کے کاموں اور تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے پر صرف کریں تاکہ ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا جاسکے۔

مفتی اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب تیونس کی اپوزیشن جماعت نے بدعنوانی اور بیروزگاری کیخلاف مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد مظاہرے اور دھرنے دیئے جاچکے ہیں۔ اے پی پی

Tunis

Sitin

Mufti Azam

Tabool ads will show in this div