روسی اور شامی طیاروں کی بمباری، ہلاکتیں 130 سے تجاوز

Sep 27, 2016

3 دمشق : شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے پر روسی اور شامی طیاروں کی بمباری جاری ہے، ہلاکتوں کی تعداد 130 سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 4 روز سے شامی اور روسی طیاروں کے فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد ایک 130سے تجاوز کرگئی ہے۔

3a

شام میں کام کرنیوالی برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق روسی اور شامی لڑاکا طیاروں نے پہلا حملہ پیر کو علی الصبح حلب کے مشرقی علاقوں المشہد اور سیف الدولہ پر کیا، اس کے بعد طیاروں نے متعدد بار ان علاقوں پر بمباری کی، شہر کے ان حصوں پر باغی قابض ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکا اور باغیوں کو جنگ بندی معاہدے کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ اے پی پی

KILLING

RUSSIA

air strike

Allepo

Tabool ads will show in this div