فیس بک کے بائیکاٹ کا اعلان

2

غزہ : فلسطینی صارفین نے سماجی ویب سائٹ فیس بک کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، اسرائیلی ایماء پر فیس بک نے فلسطینی اخبارات کے مدیران کے اکاؤنٹس معطل کردیئے تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ سے تعلق رکھنے والے صارفین کا مطالبہ ہے کہ فیس بک کا اسرائیل کے حوالے سے رویہ جانبدارانہ ہے، اس لئے اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

فلسطینی صحافیوں کا کہنا ہے کہ فیس بک نے ان کے اکاؤنٹس تک رسائی روک دی تھی جبکہ کئی اخبارات کی ویب سائٹس بھی بند کردی گئی تھیں۔

فیس بک کے مطابق اس سلسلے میں ان سے غلطی ہوئی، جس پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ جلد ہی تمام پیجز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔ اے پی پی

Alquds

Palesine

Tabool ads will show in this div