عوامی تحریک نے تحریک انصاف کو جھنڈی دکھادی
لاہور : عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کو جھنڈی دکھادی، رائے ونڈ مارچ میں کسی بھی سطح پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، خرم نواز گنڈا پور نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ناراضی سے متعلق کپتان کا بیان غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور نے پی ٹی اے کے بڑے فیصلے سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ مارچ میں کسی بھی سطح پر شرکت نہیں کریں گے، علامتی شرکت بھی نہیں ہوگی، 30 ستمبر کیلئے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ناراضی کے سوال پر کپتان کے جواب کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا، بولے کہ بیان سے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوئی۔ سماء
IMRAN KHAN
tahir ul qadri
Raiwind march
Khurram Nawaz Gandapur
تبولا
Tabool ads will show in this div