کرن جوہر بھی انتہاء پسندوں کے نشانے پر
ممبئی : معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی بھارتی انتہاء پسند تنظیم کے نشانے پر آگئے، پاکستانی فنکار کے ساتھ فلم بنانے پر تعصبی ہندوؤں نے ڈائریکٹر کیخلاف احتجاج شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاء پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم بنانے پر کرن جوہر کیخلاف احتجاج شروع کردیا، پولیس نے معروف فلمساز کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی۔
Mumbai: MNS worker protesting against Karan Johar outside his residence. Police beef up the security arrangements. pic.twitter.com/eT5JltTuSH
— ANI (@ANI_news) September 27, 2016
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی چاکلیٹی ہیرو فواد خان انتہاء پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کے بعد بھارت چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
بھارتی انتہاء پسند تنظیموں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ سماء