ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ویب ایڈیٹر :

کراچی : کالعدم تنظیموں نے خواتین رہنما ؤں کو بھی نشانے پر رکھ لیا، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے موصول  خط میں ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے  دھماکی آمیز خط سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوآگاہ کردیا۔

کالعدم تنظیموں کی جانب سے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو مارنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست کے ساتھ خط جمع کرادیا، جو سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگیا۔ شہلا رضا کی جانب سے خط وزیراعلیٰ سندھ کو بھی بھجوایا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق شہلا رضا بم پروف گاڑی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، خط میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے حفاظت کے لیے بم پروف گاڑی دی جائے، خط سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ  آج وزیراعلیٰ سندھ کو آپ کے مطالبے سے آگاہ کروں گا۔ خط میں ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی، شیعہ علماء علامہ عباس کمیلی، علامہ مرزا یوسف اور فیصل رضا عابدی کے علاقے دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے رینجرز کو خط لکھ دیا۔ سماء

کی

کو

سے

سندھ

compromise

reach

ji

Tabool ads will show in this div