صدر مملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کی ملاقات

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد  :  صدر  مملکت ممنون حسین سے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی، ملاقات میں صدر ممنون حسین نے لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

صدر ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ  جنرل رضوان اختر نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں صدر نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر ممنون حسین نے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں ملک کی کامیابی ہے، ہمیں ملک کی خدمت کرنی ہے، ہم سب کا مفاد مشترکا ہے۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و استحکام ہمارا مشترکہ نصب العین ہے۔ سماء

کی

جی

ڈی

puppet

birthday

transplant

nowshehra

Tabool ads will show in this div