شرانگیز تقاریر،مولاناعبدالعزیزکیخلاف درخواست خارج،مقدمے سے بری

54a8b1d690482 اسلام آباد : دھمکی اور لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر مولانا عبدالعزیز کی جانب سے دائر بریت کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔ اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نصیرالدین نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دھمکیوں اور شرانگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مولانا عبدالعزیز کو چالان میں بے گناہ قرار دیا ہے، جب کہ ان کے خلاف دھمکیوں کا مقدمہ جھوٹا درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے مولانا عبدالعزیز کو سول سوسائٹی کو دھمکی دینے سے متعلق بریت کے مقدمات سے بری کر کے دھمکیوں کے مقدمے میں مدعی ناصر جبران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 ستمبر تک درخواست ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2 مختلف مقدمات درج ہیں۔ سماء

ATC

ALLEGATIONS

LAL MASJID

Maulana Abdul Aziz

Tabool ads will show in this div