واہگہ بارڈرحملہ،ملوث دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع،فورسزکی فضائی کارروائی
ویب ایڈیٹر:
لنڈی کوتل : پاک فوج کی جانب سے خیبر ایجنسی کے علاقے دراس میں واہگہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی، فضائی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں جاری پاک فوج کے آپریشن خیبر ون میں فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کے علاقے دراس میں کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، کارروائی واہگہ بارڈر خود کش حملے میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ سماء
کی
دہشتگردوں
kunduz
spent
richard olson
تبولا
Tabool ads will show in this div