ننکانہ صاحب میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

Nov 30, -0001

ننکانہ صاحب: ننکانہ صاحب میں جلسے کیلئے تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا ہے۔ تیس ہزار کرسیاں بھی لگادی گئیں۔

گورنمنٹ گورونانک ہائی اسکول میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئے پنڈال سج گیا۔ گراؤنڈ میں لائٹس لگا دی گئیں۔ گراؤنڈ میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔

جلسہ گاہ میں داخل ہونے کیلئے چار راستے رکھے گئے ہیں جن میں سے ایک راستہ وی آئی پیز کیلئے مختص ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے انٹری کیلئے ایک دیوار بھی گرائی ہے۔

تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ جلسہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ سماء

Tabool ads will show in this div