ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ قریب
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2016ء مقرر کر دی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا کر قومی ذمہ داری پوری کریں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مدد اور رہنمائی کیلئے ان لینڈ ریونیو، ایف بی آر کے قریبی ریجنل ٹیکس آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اے پی پی