عمران خان پھنس گئے
لاہور : پی ٹی آئی رہنماء عمران خان رائل پام کلب کی لفٹ میں پھنس گئے، پارٹی رہنماء کپتان کو نکالنے کیلئے لفٹ کا دروازہ کھولنے کیلئے زور لگاتے رہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صحافیوں سے ملاقات کیلئے رائل پام کلب پہنچے، کپتان میٹنگ ہال میں جاتے ہوئے لفٹ میں پھنس گئے، اس دوران پارٹی رہنماء لفٹ کا دروازہ زور لگا کر کھلوتے رہے۔
عمران خان کو مشکل سے لفٹ سے نکالا گیا، جس کے بعد انہیں سیڑھیوں سے اوپر جانا پڑا۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہونے دیں گے، جب کرپشن رہے تو سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ سماء
IMRAN KHAN
Raiwind march
Panama
Royal Palm Club
تبولا
Tabool ads will show in this div