کسی کارکن کو پکڑا تو خود تھانے پہنچ جاؤں گا، عمران خان

Imran Khan Airport Talk Lhr 26-09

لاہور : عمران خان کہتے ہیں حکومت پانامہ معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، کسی کارکن کو پکڑا گیا تو خود تھانے پہنچ جاؤں گا۔

لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سری لنکا سے رکائے کے جہاز لے کر فیتہ کاٹ رہے ہیں، حکومت پانامہ معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، ادارے ہمیں کیوں انصاف نہیں دے رہے؟، چھوٹے چور کئی سال سے جیلوں میں ہیں، اربوں کی چوری کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت پانامہ معاملے کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، سب متفق ہیں نواز شریف کو پاناما پر جواب دینا چاہئے، پوری قوم کو پتہ ہے کہ پاناما کا جواب کیا ہے، 6 ماہ گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا جارہا، اب کہتے ہیں بھارت کیساتھ مسئلہ ہے اور یہ مارچ کر رہے ہیں، ہم کیا سی پیک کیلئے گوادر کے راستے پر کھڑے ہیں؟۔

کپتان بولے کہ آئین ہمیں پُرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، احتجاج سے روکا تو ردعمل کی ذمہ دار حکومت ہوگی، کسی کارکن کو پکڑا تو خود تھانے پہنچ جاؤں گا، ہم کسانوں اور مزدوروں کو بھی بلا رہے ہیں۔

علامہ طاہر القادری سے متعق سوال پر وہ بوے کہ نہیں جانتا کیا ناراضگی ہے، میں کوئی رشتہ تو نہیں لینے جارہا جو ناراضگی ہو۔ سماء

IMRAN KHAN

Raiwind march

Panama

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div