بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا،چار افراد زخمی

ویب ایڈیٹر :


کراچی  :  کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر چار رینجرز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ بارودی مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں علی الصبح رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، زخمی افراد میں کوئی رینجر اہل کار شامل نہیں، متاثر تمام افراد راہ گیر ہیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ کوئی رینجرز کا اہل کار قریب یا گاڑی میں موجود نہیں تھا، موٹر سائیکل کو سڑک کنارے کھڑا کیا گیا تھا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ دھماکے سے پاس کھڑی گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف رینجرز اہل کار اور ان کی گاڑی تھی۔ سماء

میں

زخمی

کی

کے

Burma

رینجرز

MQM

bond

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div