پاک سرزمین کودہشتگردوں سےپاک کردینگے،عسکری قیادت کاعزم

ویب ایڈیٹر :


راول پنڈی    :     جی ایچ کیو میں ہونے والی 176ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاک سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کردیں گے، عسکری قیادت کے اجلاس میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک دونوں آپریشن جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں 176ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی، عسکری قیادت کے اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آج ہونے والے اجلاس میں ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بھی غور کیا گیا،جب کہ اجلاس میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردوں کو دوبارہ اکٹھا نہ ہونے دیا جائے،  ملکی سرزمین کو دہشت گردوں سے ہر صورت پاک کیا جائے گا۔

آرمی چیف کی جانب سے آپریشن میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور ملک دشمنوں کے خلاف آپریشنز میں جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں، اجلاس میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے "ٹی ڈی پی" کی بحالی اور واپسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماء

objections

nasdaq

eurozone

Tabool ads will show in this div