اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئرمارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوان مادر وطن پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے، فضائیہ میں شامل ہر فرد نے ملکی سالمیت اور حفاظت کی قسم کھائی ہے، مارد وطن کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔
ملک میں جاری پاک فضائیہ کی ہائی مارک مشقوں کے دوران آپریشنل بیس کے دورے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، مارد وطن کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

سہیل امان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی سالمیت اور حفاطت پر کوئی نچ آنے نہیں دی جائے گی، پاک فضائیہ کا ہر فرد اس کی حفاطت کو اپنا ایمان سمجھتا ہے، پاک فضائیہ کسی بھی جارجیت کا جواب دینے کیلئے لمحہ بہ لمحہ تیار ہے۔
اس موقع پر ایئر چیف مارشل نے ایئر فورس کی تیاریوں اور تربیت کے معیار کو سراہا، دورے کے دوران سربراہ نے مشقوں میں شامل اہل کاروں اور افسروں سے ملاقاتیں بھی کیں اور آپریشنسنل تیاروں اور تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سماء