کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سب انسپکٹر قتل

Police Attack Khi Ex 25-09 2 کراچی : شہر قائد میں ٹریفک پولیس اہل کاروں کے خون کے دشمن ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، تارتھ ناظم آباد کے علاقے میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر ارشد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر سب انسپکٹر معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہل کار کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شہید اہل کار کو جسم میں تین گولیاں لگیں، ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق شہید اہل کار نے بلٹ بروف جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی، مقتول اور وہ نارتھ ناظم آباد سیکشن پر تعینات تھے Police Attack Khi Ex 25-09 ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں، حملے کے بعد ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بند کردی گئی ہے۔ Police Attack Khi Ex 25-09 3 عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو حملے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سماء

Attack on Police

TRAFFIC POLICE

KARACHI KILLING

Tabool ads will show in this div