عمران کا بلاول کو مشورہ
کراچی : عمران خان کہتے ہیں کراچی ميں دہشت کی سياست ختم ہو رہی ہے، بلاول بھٹو بھی نئے پاکستان کی تعمير ميں اپنا حصہ ڈاليں۔
کراچی ميں کپتان کو سياست کا مستقبل روشن نظر آنے لگا، کراچی ميں ميڈيا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بولے کہ کراچی پاکستان کی سياست کا سب سے بڑا حب ہے اور اب يہاں کی سياست سے دہشت ختم ہورہی ہے، پڑھے لکھے لوگ بے خوف ہو کر آگے آرہے ہيں۔
عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی نئے پاکستان کی تعمير ميں حصہ ڈالنے کا مشورہ دے ديا۔
چیئرمين تحريک انصاف نے کرپٹ حکمران کو اداروں میں کرپشن کی بنيادی وجہ قرار دے ديا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ادارے انصاف نہيں ديں گے تو سڑکوں پر احتجاج کے سوا کون سا رستہ بچے گا۔ سماء
BILAWAL
IMRAN KHAN
Raiwind march
Panama
تبولا
Tabool ads will show in this div