عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کے الزام میں عمران خان اور طاہر القادری سمیت متعدد افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر دھرنے کے شرکاء کے حملے کے الزام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور رحیق عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے دھرنے کے شرکاء نے مبینہ طور پر پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی جبکہ پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہوکر نشریات بھی بند کردی تھی۔ سماء

tariff

crescent

عمران خان

Tabool ads will show in this div