خورشید شاہ نے رائے ونڈ مارچ کا مستقبل بتادیا
سکھر : خورشید شاہ کہتے ہیں وزیراعظم نے پہلے احتساب کی بات کی پھر بھاگ گئے، پانام سے بھاگنے کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے، پاکستان میں احتجاج کی قدر نہیں، رائے ونڈ مارچ سے کچھ نہیں ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کا مستقبل بتادیا دیا، سکھر میں گفتگو کرتے بولے کہ ہمارے ہاں احتجاج کی قدر نہیں، رائے ونڈ مارچ سے کچھ نہیں ہوگا، مارچ کے دوران ایک زمین پر تو دوسرا جہاز پر ہوگا، سندھ کے لوگ تحریک انصاف کے جلسے میں نہیں تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے، پاناما یا وکی لیکس کوئی حقیقت تسلیم کرنے کو تیار نہیں، وزیراعظم نے پہلے احتساب کی بات کی پھر بھاگ گئے، پاناما سے بھاگنے کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔
قائد حزب اختلاف بولے کہ غربت کا خاتمہ کرپشن کو روکنے سے ہی ہوسکے گا، جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی، غربت بھی رہے گی۔ سماء